تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
9 اگست 2015
وقت اشاعت: 20:36

کینیا کا وکیل امریکی صدر کا دامادبننے کا خواہشمند

جیو نیوز - واشنگٹن .......کینیا کا وکیل امریکی صدر کا داماد بننا چاہتا ہے،اوباما کی بیٹی مالیا سے شادی کیلئے 50 گائیں،70 بھیڑیں اور30 بکرے بھی دینے کو تیار ہے،بس وائٹ ہاوس کی ہاں کا انتظار ہے۔کینیا کے وکیل فیلکس کپرونو کا کہنا ہے کہ وہ براک اوباما کی 16 سالہ بیٹی مالیا سے شادی کرنا چاہتے ہیں۔ وہ صدر اوباما کا داماد بننے کا خواب پورا کرنے کیلئے 50 گائے،70 بھیڑیں اور30 بکرے بھی دینے کو تیار ہیں ۔ فیلکس کا کہنا ہے کہ وہ 2008ء سے مالیا کے عشق میں مبتلا ہیں ،اوراس سے شادی کرنے کیلئے جلدامریکی صدر کو درخواست لکھیں گے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.