تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
9 اگست 2015
وقت اشاعت: 20:36

فوربس نے دنیا کی100طاقتور ترین خواتین کی فہرست جاری کردی

جیو نیوز - نیویارک ......امریکی میگزین فوربس نے دنیا کی طاقتور ترین سو خواتین کی فہرست جاری کردی، جرمن چانسلر اینگلا مرکل مسلسل پانچویں بار طاقت ور ترین خواتین میں پہلے نمبر پر ہیں۔ امریکی میگزین فوربز نے بتادیا کہ کون سی خواتین دنیا بھر میں سب سے طاقت ور ہیں؟۔دنیا کی سو طاقتور ترین خواتین میں لیڈرز، بزنس ایگزیکٹوز اور سلیبرٹیز شامل ہیں ۔فوربز کی فہرست کے مطابق جرمن چانسلر اینگلا مرکل گزشتہ 4 سال کی طرح اس برس بھی دنیا بھر میں طاقت کے حوالے سے نمبر ون پرہیں ۔امریکا میں صدارتی منصب کی امیدوار ہلیری کلنٹن اس فہرست میں دوسرے نمبر پر کھڑی ہیں۔ آئی ٹی کی دنیا کے بے تاج بادشاہ بل گیٹس کی اہلیہ میلنڈاگیٹس بھی طاقتور ترین خواتین کی فہرست میںتیسرے نمبر پر آگئی ہیں۔امریکی خاتون اول مشیل اوباما فوربز کی لسٹ میں اول تونہیں پر ٹاپ ٹین میں ضرور شامل ہیں ۔ سیلبرٹیز کی بات کی جائے تو گلوکارہ بیونسے، اوپرا ونفرے اور ٹیلر سوئفٹ سمیت کئی ہالی ووڈ سیلیبرٹیز بھی طاقتورترین خواتین کی لسٹ میں سیٹ پکی کرچکی ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.