تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
9 اگست 2015
وقت اشاعت: 22:35

ٹیکساس میں طوفانی بارشوں اور سیلاب سے ہلاکتوں کی تعداد 13ہو گئی

جیو نیوز - آسٹن.......امریکی ریاست ٹیکساس میں طوفانی بارشوں اور سیلاب سے ہلاکتوں کی تعداد 13ہو گئی ہے اور متعدد افراد لاپتا ہیں۔ حکام کے مطابق ٹیکساس کے شہر ہیوسٹن میں بارشوں اور سیلاب نے تباہی مچا دی ہے۔ متعدد گھر اور گاڑیاں پانی میں ڈوبی ہوئی ہیں۔ سیلاب سیکڑوں مکانات اور پل بہا لے گئے ہیں۔ خراب موسم کے باعث 200سے زیادہ پروازیں منسوخ کردی گئی ہیں۔ سیلاب سے صرف ہیوسٹن شہر میں 6افراد ہلاک ہو گئے ہیں، جبکہ مجموعی طور پر مرنے والوں کی تعداد 13ہو گئی ہے۔ حکام کے مطابق متعدد افراد لاپتا ہیں، جس کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.