9 اگست 2015
وقت اشاعت: 22:35
سورج آج عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا، مسلمانوں کو قبلہ درست کرنیکی سہولت
جیو نیوز - ریاض........آج دوپہر سورج عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا، جس سے دنیا بھر میں مقیم افراد کو قبلہ کی سمت متعین کرنے میں سہولت ہوگی۔ ادارہ فلکیات کے ڈائریکٹر ابوزھراہ نے بتایا کہ سال میں 2مرتبہ ایسا ہوتا ہے کہ سورج کعبہ شریف کے عین اوپر آجاتا ہے۔ مکہ مکرمہ میں آج صبح سورج 38:5پر طلوع ہوگا اور دوپہر کو 12بجکر 18منٹ پر عین کعبہ شریف کے اوپر90 ڈگری کے زاویہ پر ہوگا، جس سے کعبہ شریف کا سایہ نہیں بنے گا۔ قطب شمالی، یورپ، افریقہ، روس، چین اور مشرقی ایشیا کے مسلمان اپنے مقامی وقت کے مطابق غروب کے وقت سورج دیکھ کر کعبہ شریف کی سمت کا تعین کر سکتے ہیں، کیونکہ اس وقت سورج عین کعبہ کے اوپر ہوگا، جبکہ شمالی اور جنوبی امریکہ کے مسلمان سورج کے طلوع ہونے کے وقت کعبہ کی سمت کا درست تعین کر سکتے ہیں۔