تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
10 اگست 2015
وقت اشاعت: 3:16

لندن: جارج گیلووے کا لندن میئر کا انتخاب لڑنے کا ارادہ

جیو نیوز - لندن........سابق برطانوی رکن پارلیمنٹ جارج گیلووے نے لندن کے میئر کا انتخاب لڑنے کا ارادہ ظاہر کیا ہے۔ اس ارادے کا اظہار انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر کیا، گیلووے حالیہ برطانوی پارلیمانی انتخابات میں پاکستانی نژاد خاتون سے بریڈ فورڈ کی سیٹ ہار گئے تھے۔ برطانوی ریڈیو سے بات چیت میں جارج گیلووے کا کہنا تھا کہ وہ گزشتہ 35برس سے لندن میں رہائش پذیر ہیں اور مجھے اس شہر اور یہاں بسنے والی کمیونٹیز کے مسائل کا اچھی طرح علم ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی ہے کہ وہ لندن میئر منتخب ہونے میں کامیاب ہوجائیں گے، لندن میئر کے لیے انتخاب اگلے سال ہوگا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.