10 اگست 2015
وقت اشاعت: 9:32
دمام میں برقع پہنے حملہ آورنے خود کو مسجد کے دروازے پر اڑالیا، حکام
جیو نیوز - ریاض.........سعودی عرب کے شہر دمام میں نماز جمعہ کے موقع پر مسجد کے باہر دھماکے میں 4افراد جاں بحق ہوگئے۔ سعودی وزارت داخلہ کے مطابق برقع پہن کر آنے والے حملہ آور نے خود کو مسجد کے دروازے پر دھماکے سے اڑالیا۔ سعودی وزارت داخلہ کے مطابق دمام شہر میں اَل عُنود مسجد کے قریب ایک کار پارکنگ لاٹ کی طرف جارہی تھی۔ سیکیورٹی اہل کار اس کی طرف بڑھے تو دھماکا ہوگیا جس میں 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔ مرنے والوں میں کار کا ڈرائیور بھی شامل ہے۔ یہ مسلسل دوسرا جمعہ ہے جب سعودی عرب میں دہشت گردی کی کارروائی ہوئی ہے۔ گذشتہ جمعے کو قطیف میں دھماکے سے کئی افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔