10 اگست 2015
وقت اشاعت: 12:37
لندن میں یہودی فرقے کی خواتین ڈرائیونگ نہیں کرسکیں گی
جیو نیوز - لندن..........لندن میں قدامت پسند یہودی فرقے نے خواتین کی ڈرائیونگ پر پابندی لگادی ۔ کہتے ہیں کہ اس سے فرقے کی خواتین کی پارسائی مجروح ہو تی ہے۔دنیا بھر میں جہاں خواتین کی ہر میدان میں حوصلہ افزائی کی جارہی ہے ، لندن میں ایک یہودی فرقے نے خواتین کی ترقی کو بریک لگادیے، ڈرائیونگ نہ کرنے کا حکم جاری کردیا۔ لندن کی مائوں کو کہا گیا ہے کہ وہ اپنے بچوں کو اسکول ڈراپ کرنے بھی نہ آئیں۔ گزشتہ ہفتے والدین کو بھیجے جانے والے ایک خط میں کہا گیا کہ ایسی مائوں کی تعداد بڑھتی جارہی ہے جو اپنے بچوں کو اسکول ڈراپ کرنے آتی ہیں ، اس سے یہودی فرقے کی خواتین کی پارسائی مجروح ہو تی ہے۔ اس لیے خط میں مائوں کو یہ وارننگ دی گئی ہے کہ وہ بچوں کو اسکول ڈراپ کرنے آئیں تو بچے کو"Traditional rule of modesty "کے تحت واپس بھیج دیا جائے گا۔ البتہ کسی میڈیکل وجوہات کی بنا پر اگر بچے کو ڈراپ کرنا ہو تو اسکول کمیٹی سے درخواست کی جاسکتی ہے۔ یہودی فرقے کی جانب سے لگائی گئی پابندی پر تنقید بھی کی جارہی ہے۔ لندن کی آرتھوڈاکس فیمنسٹ الائنس کی ایمبسڈر ڈیانا براور کا کہنا ہے کہ یہ طاقت اور کنٹرول کا معاملہ ہے مذہب کا نہیں۔