تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
10 اگست 2015
وقت اشاعت: 14:37

بھارت : گرمی سے ہلاکتوں کی تعداد 2ہزار سے تجاوز کرگئی

جیو نیوز - نئی دہلی ......بھارت میں سخت گرمی اور لُو سے ہلاکتوں کی تعداد 2 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے ۔محکمہ موسمیات نے اگلے ہفتے بارشوں کی پیشگوئی کی ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت میں شدید گرمی اور لُو سے اب تک 2 ہزار 5 افراد ہلاک ہوچکے ہیں، صرف آندھرا پردیش اور تلنگانہ میں 1 ہزار 979 افراد سخت گرمی کے باعث ہلاک ہوئے ہیں۔ دوسری طرف بھارتی محکمہ موسمیات نے آج کیرالہ،کرناٹکا، تامل ناڈو ، آندھرا پردیش اور تلنگانہ میں بارش کی جبکہ اگلے ہفتے ریاست کیرالہ میں مون سون بارشوں کی پیشگوئی کی ہے۔ حکام نے ماہی گیروں کو گہرے سمندر میں نا جانے کی بھی ہدایت جاری کر دی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.