11 اگست 2015
وقت اشاعت: 10:20
چلی: شدید بارشوں سے زندگی کا نظام درہم برہم
جیو نیوز - سینٹیاگو......چلی میں شدید بارشوں سے زندگی کا نظام درہم برہم ہو گیا ہے، اسکول بند کر دیے گئے ہیں۔ چلی کے جنوبی علاقوں میں طوفانی بارشوں کے باعث معمولات زندگی بری طرح متاثر ہیں۔ سڑکیں اور گلیاں تالاب کا منظر پیش کر رہی ہیں، گھروں میں کئی فٹ پانی جمع ہونے کے باعث لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ بعض علاقوں میں سیلاب کے باعث کئی مکانات کو نقصان پہنچا ہے۔ حکام نے تیز ہواوں اور مزید بارشوں کے خطرے پیش نظر ہائی الرٹ جاری کردیا ہے۔