11 اگست 2015
وقت اشاعت: 14:45
پنسلوینیا میں سیاحوں سے بھری بس ٹرک سے ٹکرا گئی، 3افراد ہلاک
جیو نیوز - حیرثبرگ......امریکی ریاست پنسلوینیا میں سیاحوں سے بھری بس ٹرک سے ٹکرا گئی، حادثے میں3 افراد ہلاک اور 12سے زیادہ زخمی ہو گئے ہیں۔ حکام کے مطابق حادثہ پنسلوینیا کے دیہی علاقے پوکونو میں پیش آیا۔ تیز رفتار بس نے ٹرک کو سڑک کے کنارے تک گھسیٹ لیا۔ اطلاعات کے مطابق بس میں اطالوی سیاح سوار تھے۔ حادثے میں 3افراد ہلاک اور 12سے زائد زخمی ہو گئے ہیں۔ ہائی وے کے دونوں اطراف ٹریفک کے لیے بند کرکے ریسکیو اہلکاروں نے بس میں پھنسے مسافروں کو نکال لیا ہے، جبکہ شدید زخمیوں کو ہیلی کاپٹر کی مدد سے اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔