11 اگست 2015
وقت اشاعت: 14:45
بھارت کے 10بڑے مجرموں میں وزیر اعظم مودی کی تصویر بھی شامل
جیو نیوز - نئی دہلی........سرچ انجن گوگل پر بھارت کے 10بڑے مجرموں میں وزیر اعظم نریندر مودی کی تصویر بھی شامل ہے۔ اس بارے میں سوشل میڈیا پر ایک نئی بحث چھڑ گئی ہے۔ گوگل پر اگر ٹاپ ٹین انڈین کرمنلز لکھ کر سرچ کریں تو حیران کن نتائج سامنے آتے ہیں۔ بھارت کے10 بڑے مجرموں میں سب سے پہلے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی تصاویر آتی ہیں۔ اس صورت حال نے سوشل میڈیا پر بحث چھیڑ دی ہے اور مودی کے حامی اور مخالفین اپنا اپنا موقف بیان کر رہے ہیں۔ سکندرِ اعظم نامی صارف نے لکھا ہے کہ ’دم ہے تو گوگل پر بھی پابندی لگاؤ، جیسے آئی آئی ٹی کے طالب علموں پر مودی کی تنقید کرنے پر پابندی عائد کی تھی۔ حسیبہ امین لکھتی ہیں کہ ’ہم بھلے ہی مودی جی کی تاریخ بھول جائیں پر انٹرنیٹ کبھی نہیں بھولے گا‘۔