11 اگست 2015
وقت اشاعت: 15:17
بچوں پر ذہنی ، جسمانی اور جذباتی تشدد کے خلاف عالمی دن
جیو نیوز - کراچی .....آج دنیا بھر میں بچوں پر ہونے والے ذہنی ، جسمانی اور جذباتی تشدد کے خلاف دن منایا جارہا ہے۔بچے ، جنہیں کبھی پھولوں سے تشبیہ دی جاتی ہے تو کبھی فرشتے کہا جاتا ہے۔ لیکن دنیا میں ایسے سنگدل اور بے رحم لوگوں کی بھی کمی نہیں، جو اِن کلیوں کو مسلنے اور ان فرشتوں پر ظلم کے پہاڑ توڑنے سے ذرا نہیں ہچکچاتے ۔ آج ایسے ہی بچوں کا عالمی دن منایا جارہا ہے، جو دنیا کے کسی بھی گوشے میں جسمانی ، ذہنی یا جذباتی تشدد کا شکار ہوئے۔ اقوام متحدہ کے پروٹیکشن چلڈرن رائٹس کے تحت 4 جون کو International Day of Innocent Children Victims of Aggressionمنایا جاتا ہے۔ اور بچوں پر تشدد کے خلاف آواز بلند کی جاتی ہے۔ اس دن کو منانے کا مقصد متاثرہ بچوں کے اس دکھ کوسامنے لانا ہے ، جو زندگی بھر کے لیے ان کی ناخوشگوار یادوں کا حصہ بن جاتا ہے۔