11 اگست 2015
وقت اشاعت: 16:44
کشمیری حریت راہنماشبیر شاہ اورنعیم خان کو نظربند کردیا گیا
جیو نیوز - مقبوضہ جموں......کشمیریوں کے خلاف بھارتی مظالم کا سلسلہ جاری ہے،حریت رہنماشبیراحمد شاہ اورنعیم احمدخان کوبھارتی پولیس نےگھروں میں نظربند کردیا ۔مقبوضہ کشمیر میں فریڈم پارٹی کے چیف شبیراحمد شاہ اور نیشنل فرنٹ پارٹی کےچیئرمین نعیم احمد خان کو بھارتی پولیس نےگزشتہ رات گھروں میں نظربند کردیا۔ دونوں پارٹیوں کے ترجمان کا کہنا ہےکہ شبیر احمد شاہ اور نعیم احمد خان کو نامعلوم وجوہات پر نظر بند کیا گیا، گزشتہ دنوں شبیر احمد شاہ کی زیرقیادت مقبوضہ کشمیر میں نکلنے والی ایک ریلی میں پاکستانی پرچم لہرائے گئے تھے،جس پر بھارت میں اضطراب پایا جاتا ہے۔