11 اگست 2015
وقت اشاعت: 16:45
نیوزی لینڈ : جنوبی جزیرے میں شدید بارشیں، سیلابی صورتحال
جیو نیوز - کرائسٹ چرچ......نیوزی لینڈ کے جنوبی جزیرے میں بارشوں کے بعد سڑکوں پر پانی بھرنے سے لوگوںکو مشکلات کا سامنا ہے،نیوزی لینڈ کے جنوبی جزیرے میں شدید بارشوں کے بعد سیلابی صورتحال ہے، کئی گاڑیاں پانی میں پھنس گئیں اور گاڑیوں میں پانی بھر گیا، بارش کے باعث سڑکیں آمدورفت کیلئے بند کر دی گئیں ، ٹرینوں کی آمدورفت متاثر ہونے سے لوگوں کو پریشانی کا سامنا ہے،ہائی وے پر بارش کے باعث گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں،حکام کو کئی ایمرجنسی کالز بھی موصول ہوئیں۔