12 اگست 2015
وقت اشاعت: 16:36
پرو میں ٹرک کھائی میں گرنے سے 17 افراد ہلاک
جیو نیوز - لیما.......پرو میں ٹرک کھائی میں گرنے سے طالب علموں سمیت 17 افراد ہلاک ہوگئ۔ حادثہ دارالحکومت لیما کے قریب پیش آیا جہاں طلبہ کو لے جانے والا ٹرک بے قابو ہو کر کھائی میں جاگرا۔ حادثے میں ہلاک طلبہ کی عمریں 9 سے 15 برس کے درمیان ہیں۔ زخمی ہونے والے 33 افراد کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جن میں 5 افراد کی حالت تشویشناک ہے۔