تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
12 اگست 2015
وقت اشاعت: 22:43

چلی میں تعلیمی اصلاحات کیلیے طلبہ کا مظاہرہ، پولیس سے جھڑپیں

جیو نیوز - سان تیاگو......چلی میں تعلیمی اصلاحات کےلیے طلبہ نے مظاہرہ کیا جس کے دوران پولیس اور مظاہرین کے درمیان جھڑپیں بھی ہوئیں ۔ چلی کی حکومت تعلیمی نظام میں اصلاحات کررہی ہے جس میں سب سے اہم نکتہ پبلک اسکولوں کو قومی تحویل میں لینا ہے ۔ لیکن طلبہ کو شکوہ ہے کہ اصلاحات کے عمل میں ان سے مشاورت نہیں کی گئی ۔ طلبہ اپنے مطالبات منوانے کے لیے دارالحکومت سان تیاگو میں جمع ہوئے ۔ اس دوران بعض مشتعل نوجوانوں نے پولیس پر پتھراو کیا جس کا جواب پولیس نے واٹر کینن سے دیا ۔ مظاہرے میں اساتذہ بھی شریک ہوئے ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.