13 اگست 2015
وقت اشاعت: 12:20
ایران طالبان کیلئے نئے جنگجوبھرتی کررہا ہے،امریکی میڈیا کا دعویٰ
جیو نیوز - واشنگٹن..........امریکی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران طالبان کے لیے نئے جنگجوبھرتی کررہا ہے،ایران خاموشی سے طالبان کے ساتھ مراسم بڑھاتارہا ہے۔ امریکی میڈیا کے مطابق ایران طالبان جنگجوؤں کو تربیت میں مدد فراہم کررہا ہےجبکہ طالبان کی اسلحہ،گولہ بارود اورمالی مدد میں اضافہ کردیا ہے۔ امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ طالبان کومالی مددمیں اضافےکےبعدافغانستان میں امن کی صورتحال کوخطرات کاسامناہے۔