13 اگست 2015
وقت اشاعت: 12:20
سوئیڈن شہزادے سے شادی کرکے یوگاانسٹرکٹرشہزادی بن گئی
جیو نیوز - اسٹاک ہوم.......یورپ میں ایک اورفیری ٹیل شادی ہوئی ہے ۔سوئیڈن کےشہزادے کارل فلپ سے شادی کرکے ایک عام سی یوگاانسٹرکٹرآج سےشہزادی بن گئی ہے۔چھتیس برس کے شہزادےکارل فلپ 30برس کی صوفیہ کی محبت میں 2010 سے گرفتارتھے۔شادی کی یہ تقریب اسٹاک ہوم کےشاہی محل میں ہوئی۔شادی کےبعدشہزادی کا درجہ حاصل کرنےوالی صوفیہ ری ایلیٹی ٹی وی اسٹاراور یوگا انسٹرکٹرتھیں۔اورسفیدجوڑے میں انتہائی پرکشش دکھائی دیں۔شاہی خاندان کےافراد اس شادی پربمشکل راضی ہوئےتھے ۔ اپنی بعض بولڈشوٹس کے حوالے سے سوال پرردعمل میں شہزادی صوفیہ واضح کرچکی ہیں کہ انہیں کسی چیزپرندامت نہیں کیونکہ ماضی ہی نے انہیں آج یہ مقام دیاہے۔خودشہزادہ کارل بھی پلےبوائے کی حیثیت سےجانےجاتےہیں ۔اسٹاک ہوم کےشاہی گھرانےمیں یہ پہلی فیری ٹیل شادی نہیں ۔شہزادہ کارل کی بڑی بہن اورمستقبل کی ملکہ وکٹوریانے بھی اپنے ذاتی ٹرینرڈینئل ہی سےشادی کی ہے۔جوڑےکی شادی کی اس تقریب میں برطانیہ سمیت یورپ اور جاپان سمیت دیگرممالک کے شاہی خاندانوں نےبھی شرکت کی۔