تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
14 اگست 2015
وقت اشاعت: 0:59

امریکا کا فوج میں اضافہ پر روسی صدر کا اسلحے کے ذخیرے میں اضافے کا اعلان

جیو نیوز - ماسکو......امریکا کی جانب سے مشرقی یورپ میں اپنی فوجوں میں اضافہ کرنا شروع کردیا ہے۔ جس پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے اپنے ایٹمی اسلحے کے ذخیرے میں مزیر40 بین البراعظمی میزائل شامل کرنے کا اعلان کردیا۔ امریکی وزیر خارجہ نے روسی صدر کے اعلان کو تشویشناک قرار دے دیا ہے۔ روس کی جانب سے یہ شدید فیصلہ ان اطلاعات کا ردعمل ہے، جس کے مطابق امریکا مشرقی یورپ میں اپنی فوجوں کو بڑھائے گا۔ روس اور مغرب کے درمیان تعلقات میں شدت گذشتہ برس یوکرین کے تنازع کے باعث آئی تھی۔ روسی صدر نے ماسکو سے باہر فوجی ساز و سامان کی ایک نمائش کے دوران خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 40میزائلوں کی تنصیب کے بعد روس کسی بھی مہم جوئی سے نمٹ سکے گا۔ اس صورت حال پر تبصرہ کرتے ہوئے امریکی وزیر خارجہ جان کیری کا کہنا تھا کہ انہیں صدر پیوٹن کے اعلان پر تشویش ہے اور امریکا روس کے ساتھ تعلقات کو دوبارہ سرد جنگ کی جانب نہیں لے جانا چاہتا۔ ادھر نیٹو کے سربراہ جینز سٹولٹن برگ کا کہنا ہے کہ روس کی جانب سے ایٹمی پیش قدمی غیر منصفانہ، خطرناک اور دنیا میں عدم استحکام پیدا کرنے والی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.