تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
14 اگست 2015
وقت اشاعت: 0:59

محمد مرسی کی سزائے موت کیخلاف ترکی کے مختلف شہروں میں مظاہرے

جیو نیوز - قاہرہ........مصر کی عدالت نے معزول صدر محمد مرسی کی سزائے موت کے فیصلے کو برقرار رکھا ہے، فیصلے کے خلاف ترکی کے مختلف شہروں میں احتجاجی مظاہرے کیے گئے، جبکہ امریکا نے فیصلے کو سیاسی قرار دیا ہے۔ محمد مرسی کو گزشتہ ماہ مصر کی ایک عدالت نے ہنگاموں کے دوران جیل توڑنے اور پولیس پر حملوں کی سازش کرنے کے الزام میں سزائے موت سنائی تھی، جس کے خلاف اپیل کی گئی تھی، تاہم عدالت نے اپنے فیصلے کو برقرار رکھا۔ اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بان کی مون نے فیصلے پر تشویش کا اظہار کیا ہے، جبکہ امریکا نے بھی محمد مرسی کو سزائے موت سنائے جانے کے فیصلے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اسے سیاسی قرار دیا ہے۔ دوسری جانب ترکی کے شہر انقرہ اور استنبول میں مصری سفارت خانوں کے باہر ہزاروں ترک باشندوں نے مظاہرہ کیا، مظاہرین نے محمد مرسی کے حق میں نعرے لگائے۔ انہوں نے سزائے موت کے فیصلے کو غیر منصفانہ قرار دیا، مظاہرے میں شریک افراد نے سزا کے خلاف عالمی ممالک کی خاموشی کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.