14 اگست 2015
وقت اشاعت: 9:0
جنوبی کیرولینا میں چرچ میں فائرنگ ،ہلاکتیں9 ہوگئیں
جیو نیوز - چارلسٹن.......امریکی ریاست جنوبی کیرولینا میں مسلح شخص نے چرچ میں فائرنگ کردی جس سے 9 افرادہلاک ہوگئے۔ فائرنگ کا واقعہ چارلسٹن میں افریقی امریکن کے تاریخی امینوئل چرچ میں پیش آیا۔ پولیس حکام کے مطابق فائرنگ اکیس سالہ سفید فام نوجوان نے کی جس کی گرفتاری کےلیے علاقے کے ناکہ بندی کردی گئی ہے ۔پولیس نے فائرنگ سے 9 افراد کی ہلاکت کی تصدیق کردی ہے ۔چارلسٹن کے میئر نے واقعہ کو ناقابل برداشت قراردیتےہوئے حملہ آور کی جلد از جلد گرفتارکرنے کی یقین دہانی کرائی ہے ۔