تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
14 اگست 2015
وقت اشاعت: 17:33

ہر سال کروڑوں ٹن خوردنی اشیاء کچرے کے ڈبوں کی نذر ہوجاتی ہیں

جیو نیوز - نیویارک........ایک مطالعاتی جائزے کے مطابق ہر سال کروڑوں ٹن خوردنی اشیاء کچرے کے ڈبوں کی نذر ہو جاتی ہیں، جو دنیا کے متعدد غریب ممالک کے شہریوں کی بھوک مٹاسکتی ہیں۔ ورلڈ وائیڈ فنڈ فار نیچر برائے تحفظ ماحولیات کے اس ادارے کے مطابق صرف جرمنی میں ہر سال 1کروڑ 80لاکھ ٹن سے زائد خوردنی اشیاء کچرے کے کنٹینرز کی نذر کی جاتی ہیں۔ جو جرمنی میں کھانے کی اشیاء کی حالیہ کُل کھپت کا قریب ایک تہائی حصہ بنتا ہے۔ ان پھینکے جانے والے غذائی اشیاء میں سے 1کروڑ ٹن کو ضائع ہونے سے بچایا جا سکتا ہے۔ اس رپورٹ سے یہ بھی پتہ چلا ہے کہ جرمنی میں ہر سیکنڈ پر 313کلوگرام خوردنی اشیاء کوڑے دانوں میں ڈالی جاتی ہیں، جبکہ دنیا بھر میں 1ارب انسان بھوک سے تڑپ رہے ہوتے ہیں۔ اس جائزے کے مطابق کھانے کی اشیاء کے کُل فُضلہ کا 60فیصد ریستورانوں اور کینٹینوں سے کوڑے کے کینٹینرز میں جاتا ہے اور بقیہ 40فیصد کے ذمہ دار عام صارفین ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.