تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
14 اگست 2015
وقت اشاعت: 17:33

اسامہ کے بیٹے نےامریکا سے موت کا سرٹیفکیٹ مانگا، جو نہیں ملا، وکی لیکس

جیو نیوز - نیویارک.......وکی لیکس نے انکشاف کیا ہے کہ اسامہ بن لادن کے بیٹے نے امریکا سے اپنے باپ کی موت کا سرٹیفکیٹ مانگا تھا، جو نہیں دیا گیا۔ وکی لیکس کے مطابق اسامہ کے بیٹے عبداللہ بن لادن نے یہ مطالبہ سعودی عرب میں امریکی سفارتخانے کو ایک خط کے ذریعے کیا تھا، یہ خط ایبٹ آباد میں آپریشن کے4 ماہ بعد لکھا گیا تھا۔ وِسل بلوور نامی ویب سائٹ پر جاری وکی لیکس کے70 ہزار دستاویزات میں یہ انکشاف بھی کیا گیا کہ امریکی سفارتخانے کی جانب سے اس خط کا کوئی جواب نہں دیا گیا تھا، یہ دستاویزات آئندہ چند ہفتوں میں شائع کردی جائیں گی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.