تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
14 اگست 2015
وقت اشاعت: 22:37

مودی سرکار کر رہی ہے یوگا کا پرچار

جیو نیوز - نئی دلی.........انٹرنیشنل یوگا ڈے پر مودی سرکار نے یوگا کا گرینڈ ایونٹ ترتیب دے دیا۔ نریندر مودی کے کارنامے پر روسی صدر نے مسکرا کر سوال کرڈالا کہ کیا مودی خود بھی یوگا کرتے ہیں؟مسائل کی بھرمار اور مودی سرکار۔ذہنی سکون کے لیے کررہی ہے یوگا کا پرچار۔ اکیس جون کو دلی میں راج پتھ پر تقریباً سینتیس ہزار لوگوں کے جمع ہونے کا امکان ہے کہ جو بیک وقت یوگا کرکے عالمی ریکارڈ بنانے کی کوشش کریں گے۔ دلی کے لوگوں کو اسپتال جانےکے لیے ایمبولینس ملے نہ ملے ، یوگا ڈے پر چالیس ایمبولینسز راج پتھ پر کسی ہنگامی صورت حال کے لیے تیار رہیں گی۔ تقریب میں وزیراعظم نریندر مودی بھی یوگا کے جوہر دکھائیں گے۔ جب روسی صدر ولادیمیر پیوٹن سے مودی کے اس کارنامے کا ذکر کیا گیا تو پیوٹن مسکرائے اور معصومانہ سوال کرڈالا کہ کیا مودی خود بھی یوگا کرتے ہیں؟ پیوٹن کوبھارت میں یوگا اور دیسی طریقہ علاج سے متعلق وزارت آیوش کے بارے میں سن کر بھی خاصی حیرت ہوئی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.