تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
15 اگست 2015
وقت اشاعت: 1:0

مالی: طوراق اتحاد نے تشدد اور خونریزی کے خاتمے کیلئے امن ڈیل پر دستخط کر دیے

جیو نیوز - مالی........مالی کے باغی طوراق اتحاد نے کئی برسوں سے جاری تشدد اور خونریزی کے خاتمے کے لیے ہفتے کے دن ایک تاریخی امن ڈیل پر دستخط کر دیے ہیں۔ افریقی ملک مالی میں قیام امن کی خاطر ایک مسودہ 15مئی کو تیار کر لیا گیا تھا، تاہم باغیوں کا مرکزی اتحاد سی ایم اے اس میں کچھ ترامیم کا خواہاں تھا۔ اس ڈیل کا مقصد شمالی مالی میں جاری بحران کا خاتمہ ہے۔ اس علاقے میں1960ء سے طوراق باغیوں کے مختلف جنگجو گروہ مرکز کے خلاف ایک عسکری مہم جاری رکھے ہوئے تھے، تاہم اب اس نئی ڈیل کو مالی میں قیام امن کے لیے ایک اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔ ان باغیوں کا مطالبہ تھا کہ ان کے جنگجوؤں کو شمالی مالی کی سکیورٹی فورسز میں بھرتی کیا جائے، وہاں کی مقامی آبادی کے ساتھ منصافانہ سلوک روا رکھا جائے اور سرکاری ملازمتوں میں ان کی بھرتی یقینی بنائی جائے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.