15 اگست 2015
وقت اشاعت: 1:32
ایسے افراد کو قبول کریں، جو آج مشکل حالات میں ہوں، جرمن صدر
جیو نیوز - برلن........جرمن صدر یوآخم گاؤک نے جرمن شہریوں سے مطالبہ کیا ہے کہ دوسری عالمی جنگ کے دوران ہونے والی نقل مکانی سے سبق سیکھتے ہوئے اُن افراد کو زیادہ سے زیادہ سے قبول کریں، جو آج انہی مشکلات حالات سے گزر رہے ہیں۔ انہوں نے جرمنی میں ہجرت اور بے دخل کر دیے جانے والے افراد کی یاد میں منائے جانے والے دن کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سوال کیا کہ ’70سال قبل ایک تباہ حال اور کمزور جرمنی لاکھوں پناہ گزینوں کو اپنے ہاں ضم کرنے کے تیار تھا، لیکن آج معاشی اور سیاسی طور پر مضبوط جرمنی ایسا کیوں نہیں کر سکتا‘۔ اس موقع پر انہوں نے گزشتہ دنوں بحیرہ روم میں افریقہ سے یورپ آنے کی کوشش کی دوران ڈوب کر ہلاک ہونے والے افراد کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ ہماری اخلاقی ذمہ داری ہے کہ ہم لوگوں کو ڈوبنے سے بچائیں۔ لوگوں کو اپنے براعظم کے پانیوں میں بے یارو مددگار چھوڑ دینے سے ہم اپنی نظروں میں ہی گر جائیں گے۔