15 اگست 2015
وقت اشاعت: 1:48
اقوام متحدہ نے سمندری آبی حیات کے تحفظ پر عالمی معاہدے کی تیاری شروع
جیو نیوز - نیویارک.........اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے گہرے سمندروں اور ان میں پائی جانے والی آبی حیات کا تحفظ کے بارے ایک ایسے نئے عالمی معاہدے کی تیاری پر کام شروع کیا ہے۔ نیو یارک میں جنرل اسمبلی کے رکن 193ملکوں نے متفقہ طور پر اس قرارداد پر منظوری دی۔ اس قرارداد کے مسودے کے مطابق اس مجوزہ عالمی معاہدے کے تحت ایسے رہنما اصول واضع کیے جانے چاہیئے، جن کا اطلاق کسی بھی ملک کی قومی سمندری حدود سے باہر بین الاقوامی سمندری علاقوں پر ہو سکے۔ رپورٹوں کے مطابق اس مسودے میں جنرل اسمبلی نے اس امر کی منظوری بھی دے دی ہے کہ ابتدائی تیاریوں کے لیے اسمبلی کی ایک بین الاقوامی کمیٹی کے اجلاس 2016ءاور2017ء میں ہوں گے۔ اسمبلی کے فیصلے کے مطابق اقوام متحدہ کی رکن193 ریاستیں یہ فیصلہ2018ء میں کریں گی کہ وہ باضابطہ عالمی مذاکراتی کانفرنس کب ہونی چاہیے، جس میں اس نئے عالمی معاہدے کی تفصیلات طے کی جائیں گی۔