تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
15 اگست 2015
وقت اشاعت: 8:59

لندن: کیمیائی مادہ خارج ہونے سے 40افراد اسپتال پہنچ گئے

جیو نیوز - لندن.........برطانیہ کی کاؤنٹی نارفاک میں کیمیائی مادہ خارج ہونے کے باعث40 افراد اسپتال پہنچ گئے۔ برطانیہ کی کاؤنٹی نارفاک کےعلاقے بیلٹن کی رہائشی تفریح گاہ میں گیسوں کے اخراج کے باعث پولیس اور ایمبولنسوں کو بلانا پڑا۔ پولیس کو ڈھائی بجے دن اطلاع ملی تھی کہ سوئمنگ پول کے قریب گیسیں خارج ہونے سے40 افراد متاثر ہیں۔ اس اطلاع پر پولیس اور ایمبولینسیں پہنچیں اور متاثرہ افراد کو اسپتال پہنچایا، پولیس حکام کا کہنا ہے کہ خوش قسمتی سے کوئی زیادہ متاثر نہیں ہوا اور سب کو اسپتال سے فارغ کردیا گیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.