تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
15 اگست 2015
وقت اشاعت: 10:36

کابل میں پارلیمنٹ کی عمارت پر طالبان نے حملہ کردیا

جیو نیوز - کابل ........کابل میں پارلیمنٹ کی عمارت پر طالبان نے حملہ کردیا ، عمارت میں چار دھماکے سنے گئے ۔ فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے۔دھماکے کے وقت پارلیمنٹ کی عمارت میں ارکان پارلیمان موجود تھے۔ پولیس حکام کے مطابق دارالحکومت کابل میں پارلیمنٹ کے باہر دھماکہ ہوا ہے۔ابتدائی اطلاعات کے مطابق دھماکے کی نوعیت معلوم نہیں ہوسکی اور نہ ہی کسی کے ہلاک یا زخمی ہونے کی اطلاع موصول ہوسکی۔ایک سکیورٹی اہلکار نے برطانوی خبر رساں ادارے کو بتایا کہ انھوں نے عمارت کے باہر فائرنگ کی آواز بھی سنی ہے۔کابل پولیس کے ترجمان عباد الکریمی نے خبررساں ادارے اے ایف پی کو بتایا ہے کہ ’ہمیں دھماکے کی اطلاع موصول ہوئی اور ہم جائے وقوعہ کی طرف جا رہے ہیں۔ عینی شاہدین کے مطابق عمارت سے ارکان پارلیمان اور دیگر افراد کو باہر نکلتے دیکھا گیا ہے۔مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق کابل کے علاقے داہمزنگ میں ایک اور دھماکے کی اطلاع بھی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.