تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
15 اگست 2015
وقت اشاعت: 13:0

افغان پارلیمنٹ پرحملہ، خاتون اوربچی جاں بحق، 6 حملہ آورہلاک

جیو نیوز - کابل.......افغانستان میں پارلیمنٹ پر طالبان کے حملے میں ایک خاتون اور ایک بچی سمیت دو شہری ہلاک جبکہ پولیس کی جوابی کارروائی میں تمام دہشت گرد مارے گئے۔افغانستان کی پارلیمنٹ آج دھماکے اور فائرنگ سے گونج اٹھی، پارلیمنٹ میں افغان وزیردفاع کی نامزدگی سے متعلق اہم اجلاس جاری تھا کہ زوردار دھماکا سنا گیا۔اسپیکر پارلیمنٹ نے دھماکے کی آواز سے خوفزدہ ارکان پارلیمنٹ کو الیکٹرک فالٹ کا کہہ کر تسلی دی لیکن ہال میں بھرتا دھواں اور فائرنگ کی آواز سن کر ارکان پارلیمنٹ نے باہر کی جانب بھاگنا شروع کردی۔ کابل پولیس چیف کے مطابق طالبان حملہ آوروں میں سے ایک نے پہلے پارلیمنٹ کی عمارت کے نزدیک خودکش کار دھماکا کیا اس کے بعد 6 طالبان فائرنگ کرتے ہوئے عمارت میں داخل ہوئے۔ سیکیورٹی اہلکاروں اور حملہ آوروں کے درمیان دو گھنٹے تک فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس میں تمام حملہ آور مارے گئے، حملے میں ایک بچی اور 5 خواتین سمیت 31 افراد زخمی بھی ہوئے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.