15 اگست 2015
وقت اشاعت: 22:38
پوپ فرانسس نے ہتھیار بنانیوالوں کو عیسائی مذہب سے خارج کردیا
جیو نیوز - ٹیورن .......کیتھولک عیسائیوں کے مذہبی پیشوا پوپ فرانسس نے کہا ہے کہ وہ لوگ جو ہتھیار بنانے کی دوڑ میں شامل ہیں ،انھیں اپنے آپ کو عیسائی کہلانے کا کوئی حق نہیں ۔اٹلی کے شہر ٹیورِنTurin میں نوجوانوں سے خطاب میں پوپ فرانسس نے کہا کہ وہ لوگ جو ہتھیار بناتے ہیں یا اس کام میں سرمایہ کاری کرتے ہیں ،انھیں اپنے آپ کو عیسائی نہیں کہنا چاہیے،وہ منافق ہیں ،وہ لوگوں کو دھوکا دے رہے ہیں۔پوپ فرانسس نے ہتھیاروں کی صنعت میں سرمایہ کاری کرنے والوں پر بھی کڑی تنقید کی۔انہوں نے کہا کہ وہ لوگوں کی بھلائی کا کام نہیں کررہے،بلکہ وہ دوغلے ہیں ،جن کے کہنے او ر کرنے میں واضح تضاد ہے۔