15 اگست 2015
وقت اشاعت: 22:38
امریکا اور چین میں طوفانی بارشوں سے معمولات زندگی متاثر
جیو نیوز - بیجنگ /واشنگٹن .......امریکا اور چین میں طوفانی بارشوں نے معمولاتِ زندگی متاثر کر دئے ،تیز ہواؤں اور شدید بارشوں سے بجلی کا نظام بھی درہم برہم ہو گیا۔امریکی ریاست ورجینیا سے نیوجرسی تک گرج چمک کے طوفان کے باعث شدید بارش ہوئی ، تیز ہواؤں نے ہر شے تہس نہس کر دی ،درخت اور بجلی کے کھمبوں کو بھی نقصان پہنچا،5 لاکھ افراد بجلی سے محروم ہو گئے ،سڑکوں پر ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی،ٹرین سروس معطل اور پروازیں منسوخ کردی گئیں۔دوسری جانب چین کے مشرقی شہر لینان میں بھی شدید بارشوں کے بعد سیلابی صورتحال ہے ، جس کے باعث 4 ہزار سے زائد افراد نقل مکانی پر مجبور ہوگئے ، بجلی کا نظام درہم برہم ہو گیا، ایک ہزار افراد ابھی تک متاثرہ علاقوں میں پھنسے ہو ئے ہیں، شدیدبارشوں کی وجہ سے کئی دیہات سیلابی پانی میں ڈوبے ہوئے ہیں۔