تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
16 اگست 2015
وقت اشاعت: 6:39

فلسطین کے اسرائیلی جنگی جرائم ثبوت بین الاقوامی فوجداری عدالت میں جمع

جیو نیوز - رملہ........فلسطین نے اسرائیل کے جنگی جرائم کے ثبوتوں کی پہلی فہرست بین الاقوامی فوجداری عدالت میں جمع کرادی ہے، جبکہ امریکا نے کہا ہے کہ وہ اسرائیل کے خلاف ایسے کسی بھی اقدام کی مخالفت کرے گا۔ انٹرنیشنل کرمنل کورٹ میں میٹنگ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے فلسطین کے وزیر خارجہ ریاض المالکی نے کہا کہ انہوں نے کرمنل کورٹ کو غزہ میں اسرائیلی آباد کاری، فلسطینی سرزمین پر اسرائیل کے قبضے اور اسرائیل کی قید میں فلسطینی قیدیوں کی تفصیلات فراہم کردی ہیں۔ ادھر اقوام متحدہ نے فریقین سے اپیل کی ہے کہ وہ انٹرنیشنل کرمنل کورٹ سے تعاون کریں۔ دوسری طرف نیشنل سکیورٹی کونسل کے ترجمان ایلسٹیئر باسکے کا کہنا ہے کہ امریکا اسرائیل پر جنگی جرائم کے الزامات کی مخالفت کرے گا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.