16 اگست 2015
وقت اشاعت: 10:43
پیرس میں ٹیکسی ڈرائیوروں کی ہڑتال دوسرے روز بھی جاری
جیو نیوز - پیرس...... رضا چوہدری...... فرانس کے دارالحکومت پیرس میں ٹیکسی مالکان اور ڈرائیور ں کی ہڑتال دوسرے روز بھی جاری ہے، اس دوران پرائیویٹ ٹیکسی کے طور چلنے والی تین ٹیکسیوں کو آگ لگا دی گئی، ڈرائیوروں سے ہاتھاپائی میں درجنوں افراد زخمی ہوگئے۔ پولیس نے قانون کو ہاتھ لینے والے بعض ڈرائیور کو گرفتار بھی کرلیا ہے۔گذشتہ روز حکومتی وزرا، اعلیٰ افسران اور ٹیکسی ڈرائیوروں کے درمیان ہونے والے مذاکرات کامیاب نہیں ہو سکے جس کے باعث ہڑتال کے نتیجے میںبعض ایئرپورٹس کے راستےبلاک ہوگئے اورمسافروں کے ایئرپورٹ نہ پہنچنے سے کی وجہ سے بعض پروازیں منسوخ کرنا پڑیں۔