16 اگست 2015
وقت اشاعت: 13:15
تیونس میں دو ہوٹلوں پر حملے میں 32افراد ہلاک
جیو نیوز - تیونیسیا.......تیونس میں دو ہوٹلوں پر حملے میں 32افراد جان سے گئے۔ تیونس کے شہر سوسہ کے دو ہوٹلوں پر مسلح افراد کے حملے میں 32افراد ہلاک اور 36 زخمی ہوگئے۔ مرنے والوں میں برطانیہ، جرمنی اور بیلجیئم کے شہری شامل ہیں۔ سیکورٹی فورسز اور حملہ آوروں میں فائرنگ کے تبادلے میں ایک حملہ آور بھی مارا گیا۔ تیونس میں مارچ میں ایک عجائب گھر پر ہونے والے حملے میں بھی 22 افراد مارے گئے تھے۔