16 اگست 2015
وقت اشاعت: 13:16
فرانسیسی صدر نے فیکٹری پر حملے کو دہشت گردی قرار دے دیا
جیو نیوز - پیرس......فرانس میں کیمیکل فیکٹری پر حملے میں ایک شخص ہلاک ہوگیا۔ فرانسیسی صدر نے حملے کو دہشت گردی قرار دے دیا۔ فرانس کےشہر لیون کے قریب دو مبینہ شدت پسندوں نے اپنی گاڑی امریکی کیمیکل کمپنی سے ٹکرادی۔ اس دوران فیکٹری سے کئی دھماکوں کی آوازیں بھی سنائی دیں۔ حکام کے مطابق فیکٹری سے ایک شخص کی لاش بھی ملی ہے جس کا سر قلم کیا گیا ہے۔ حملے میں دو افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔ فرانسیسی صدر فرانسوا اولاندے کا کہنا ہے کہ یہ حملہ دہشت گردی کی کارروائی تھی جس کا مقصد فیکٹری کو تباہ کرنا تھا۔