16 اگست 2015
وقت اشاعت: 13:48
کویت میں مسجد دھماکے میں27، تیونس ہوٹلوں پر حملے میں37 افراد جاں بحق
جیو نیوز - کویت سٹی/تیونس..........کویت میں خودکش دھماکے میں 2پاکستانیوں سمیت 27نمازی جاں بحق ہوگئے، جبکہ تیونس میں 2ہوٹلوں پر حملے میں 37افراد جان سے گئے۔ کویت سٹی کی امام صادق مسجد میں خودکش حملہ آور نے نماز جمعہ کے دوران دھماکا کیا۔ دھماکے میں 27نمازی جاں بحق اور 200سے زائد زخمی ہوئے۔ مارے گئے 2پاکستانیوں میں سے 1غلام حسن کا تعلق گلگت بلتستان سے ہے۔ حملےکی زمہ داری، شدت پسند تنظیم داعش نے قبول کر لی ہے۔ ادھر تیونس کے شہر سوسہ کے 2ہوٹلوں پر مسلح افراد کے حملوں میں 37افراد ہلاک اور36 زخمی ہوگئے ہیں، مرنے والوں میں برطانیہ، جرمنی اور بیلجیئم کے شہری شامل ہیں، جوابی کارروائی میں 1حملہ آور مارا گیا۔