تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
17 اگست 2015
وقت اشاعت: 6:59

بھارتی گجرات میں شدید بارش،کئی افراداور متعدد جانور ہلاک

جیو نیوز - گجرات......بھارتی ریاست گجرات میں شدید بارشوں نے جہاں کئی انسانی زندگیا ں نگل لیں، وہیں آٹھ شیروں سمیت متعدد جانور بھی ہلاک ہوگئے ۔گجرات میں شدید بارشو ں نظام زندگی درہم برہم کر کے رکھ دیا ہے۔ متعدد گھر اور جانور پانی میں بہہ گئے۔ امریلی اور بھاونا نگر کے جنگلات مین اب تک آٹھ شیر اور دیگر جانور ہلاک ہوگئے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ جانوروں کی ہلاکت کا اندازہ لگانا فی الحال ممکن نہیں۔محکمہ جنگلات کے حکام کے مطابق متاثرہ علاقوں میں جنگلی جانوروں کی ہلاکت سے متعلق ٹیم روانہ کر دی گئی ہے ۔ بھارتی ریاست گجرات میں گذشتہ 4 روز کے دوران 82 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.