تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
17 اگست 2015
وقت اشاعت: 7:48

افغان فورسز کی کارروائیاں، 43 شدت پسند ہلاک

جیو نیوز - کابل.........افغانستان میں سیکیورٹی فورسز نے کارروائی کرکے 43 شدت پسندوں کو ہلاک کردیا۔ افغان وزارت داخلہ کےمطابق افغان سیکیورٹی فورسز نے قندوز ، اورزگان ،نورستان،فریاب، ہلمند اور غزنی کے علاقوں میں کارروائیاں کیں، جن میں 43 شدت پسند ہلاک اور پچیس زخمی ہوگئے، کارروائی کے دوران بھاری تعداد میں اسلحہ بھی برآمد ہوا جبکہ افغان آرمی کے دو جوان بھی جاں بحق ہوئے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.