تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
17 اگست 2015
وقت اشاعت: 10:4

پی ٹی آئی خواتین ونگ کی سربراہ دورہ پاکستان کے بعد فرانس پہنچ گئیں

جیو نیوز - پیرس..... رضا چوہدری.....پاکستان تحریک انصاف خواتین ونگ فرانس کی سربراہ آصفہ ہاشمی پاکستان کا دورہ مکمل کرکے فرانس پہنچ گئیں۔ جنگ سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ دورہ پاکستان کے دوران ان کی پارٹی کے چیئرمین عمران خان، ان کی اہلیہ ریحام خان کے علاوہ مختلف رہنمائوں سے ملاقاتیں ہوئیں جوسود مند رہیں۔ انہوں پی ٹی آئی فرانس خواتین ونگ کی ہیڈ کے طور پر اپنی ذمہ داریاں سنبھال لی ہیں اور جلد ہی پارٹی کو مزید منظم اور فعال بنانے کے لائحہ عمل ترتیب دیں گی، خواتین ونگ کی اراکین نے آصفہ ہاشمی کو مکمل تعاون کا یقین دلایا ہے ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.