تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
17 اگست 2015
وقت اشاعت: 13:47

مسلم لیگ (ق) فرانس کا ہنگامی اجلاس آج شام طلب

جیو نیوز - پیرس..... رضا چوہدری..... انتہائی باخبر ذرائع کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ق) فرانس کے اہم رہنمائوں کا ہنگامی اجلاس آج شام صدر چوہدری شاہین اختر کی زیرصدارت طلب کیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق گذشتہ دنوں فرانس آئے ہوئے ق لیگ کے سابق رکن پنجاب اسمبلی کی طرف سے بغیر مشاورت ایک نوجوان کے پی ایم ایل (ق) فرانس کا صدر ہونے کا اعلان کر نے پر ق لیگ یورپ کے پرانے رہنمائوں اورچوہدری برادران کے دیرینہ ساتھیوں نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے فوری ہنگامی اجلاس طلب کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں اہم اور دور رس فیصلے ہونے کی توقع ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.