17 اگست 2015
وقت اشاعت: 15:33
گرم موسم نے یورپ کا رخ کرلیا، اسپین میں درجہ حرارت 47 ڈگری
جیو نیوز - میڈرڈ.....گرمی کی شدید لہر افریقا سے یورپ پہنچ گئی ہے ، اسپین میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 47 ریکارڈ کیا گیا۔منگل کے روز اسپین کے شمالی علاقے قرطبہ میں درجہ حرارت 47 ڈگری جبکہ سیولی میں 43 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، اسپین، فرانس اور پرتگال نے سخت موسم کا الرٹ جاری کرتے ہوئے شہریوں کو گرمی سے بچنے کی ہدایت کردی ہے۔عالمی محکمہ موسمیات نے فرانس اور جرمنی میں بھی رواں ہفتے گرمی کی شدت میں اضافے کی پیش گوئی کی ہے، فرانس میں درجہ حرارت 40 ڈگری تک رہنے کا امکان ہے۔