تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
17 اگست 2015
وقت اشاعت: 22:22

یمن کے وسطی شہر تعز کی جیل سے 12 سو قیدی فرار

جیو نیوز - ثناء.......یمن کے وسطی شہر تعز میں جھڑپوں کے دوران ایک جیل توڑ کر 12 سو کے قریب قیدی فرار ہوگئے، جن میں القاعدہ کے مبینہ جنگجو بھی شامل ہیں۔ یمن کے سرکاری خبررساں ادارے نے ایک سیکیورٹی اہلکار کے حوالے سے بتایا ہے کہ جیل پر القاعدہ کے حامیوں نے حملہ کیا تھا، تاہم ایک اور اہلکار کے مطابق مخالف گروہوں کے درمیان شدید لڑائی کے دوران جیل سے قیدی فرار ہوئے۔ حوثی باغیوں اور مخالف گروہ کے درمیان شدید جھڑپوں کے دوران سکیورٹی گارڈز نے اپنی چوکیاں خالی چھوڑ دی تھیں۔ 26 مارچ کو شروع ہونے والی سعودی عرب کی قیادت میں اتحاد کی فضائی بمباری کے دوران جیل توڑنے کا یہ تیسرا واقعہ ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.