18 اگست 2015
وقت اشاعت: 12:4
جےپورپولیس نے اداکارہ ہیمامالنی کےڈرائیور کو گرفتارکرلیا
جیو نیوز - جے پور......بھارتی شہر جے پور کی پولیس نے ٹریفک حادثے کے ذمہ دار بھارتی اداکارہ ہیما مالنی کے ڈرائیور کو گرفتار کرلیا ہے۔گزشتہ روز پیش آئے حادثے میں ہیما مالنی سمیت 4 افرادزخمی اورایک بچی ہلاک ہوگئی تھی ۔بالی وڈ اداکارہ اوربھارتیہ جنتا پارٹی کی رہنما ہیما مالنی کی گاڑی کو حادثہ ریاست راجستھان کے علاقے ڈوسہ میں پیش آیا۔ پولیس کے مطابق ہیما مالنی کی گاڑی تیز رفتاری کی باعث غلط سمت سے آنے والی ایک دوسری گاڑی سے ٹکرا گئی تھی ۔ حادثے کے نتیجے میں دوسری گاڑی میں سوار چار سالہ بچی ہلاک اور اس کے 3رشتہ دار زخمی ہوگئے تھے۔ پولیس کے مطابق حادثے میں ہیما مالنی کو بھی سر،چہرے اور پاوں میں معمولی چوٹیں آئیں ۔وہ جے پور کے ایک نجی ہسپتال میں زیرعلاج ہیں، جہاں انکا سی ٹی اسکین اور دیگر ٹیسٹ کرائےجائینگے۔