18 اگست 2015
وقت اشاعت: 13:16
جنوبی اسرائیل پر راکٹ حملہ، مصری داعش نے ذمہ داری قبول کرلی
جیو نیوز - یروشلم.........جنوبی اسرائیل پر راکٹ حملے کی ذمہ داری مصر میں داعش سے منسلک گروپ نے قبول کرلی ہے۔ ایک غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق مصر کے صوبہ سنائی سے تعلق رکھنے والے اسلامی ریاست کے ایک گروپ نے اسرائیل پر 3راکٹ داغنے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔ ایک بیان میں سنائی گروپ کا کہنا ہے کہ مقبوضہ فلسطین میں یہودی اہداف پر حملہ جوابی کارروائی ہے۔ بیان میں الزام لگایا گیا کہ بدھ کو شمالی سنائی میں فوجی چیک پوسٹ پر داعش نے حملہ کیا، تو اسرائیل نے مصری فوج کی مدد کی تھی۔ اسرائیلی فوجی ترجمان کا کہنا ہے کہ اسلامی ریاست کی جانب سے فائر کیے گئے 2راکٹ اسرائیلی علاقے میں گرے، تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔