18 اگست 2015
وقت اشاعت: 17:11
ڈیلس: حسیب جھانگڑا رشتہ ازدواج سے منسلک ہو گئے
جیو نیوز - ڈیلس......راجہ زاہد اختر خانزادہ/نمائندہ خصوصی......ڈیلس کی معروف مذہبی شخصیت غلام جھانگڑا کے صاحب زادے حسیب جھانگڑا کی رسم نکاح باسل صدیقی کی صاحب زادی شیما صدیقی کے ہمراہ ہوئی اس سلسلے میںعشائیہ کا اہتمام کیا گیا جس میں دولہا اور دلہن کے عزیز او اقارب اور دوستوں کے علاوہ ڈیلس کی معروف شخصیات نے شرکت کی۔تقریب میںاسلامک سوسائٹی آف نارتھ امریکا کے صدر اظہر عزیز،مسلم ڈیمو کریٹک کاکس کے شریک چیئر میں سید فیاض حسن،علامہ بابر رحمانی،شعیب خان ،مشتاق حبیب،اردو گھر کے بانی ڈاکٹر عامر سلیمان،سابق رکن اسٹیٹ اسمبلی ٹیری سمیت دیگر شخصیات شریک تھیں۔غلام جھانگڑا اور ان کی اہلیہ امینہ جھانگڑا نے مہمانوں کی آمد پر ان کا فرداً فرداً شکریہ ادا کیا ۔