تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
18 اگست 2015
وقت اشاعت: 17:59

کشمیری قیادت کو خریدنے کی بھارتی سازش بے نقاب

جیو نیوز - نئی دہلی.......بھارتی خفیہ ایجنسی را کے سابق سربراہ اے ایس دلت نے اعتراف کیا ہے کہ مقبوضہ کشمیر کی قیادت کو خریدنے کے لیے بھارتی سرکار پیسہ پانی کی طرح بہانے کے لیے تیار تھی، کشمیر کی مجاہد اور سیاسی قیادت پر بھارتی سرکار سے پیسے لینے کا الزام بھی لگا دیا۔ مقبوضہ کشمیر کی قیادت کو خریدنے کے لیے بھارتی سرکار پیسہ پانی کی طرح بہانے کے لیے تیار تھی۔ بلاآخر بلی تھیلے سے باہر آگئی،یا یوں کہیے مقبوضہ کشمیر میں تسلط جمانے کے لیے بھارتی سازش بے نقاب ہوگئی۔ مقبوضہ وادی کو دلی سرکار کا غلام بنائے رکھنے کے لیے کیا حربے استعمال کیے جاتے ہیں، بدنام زمانہ بھارتی خفیہ ایجنسی را کے سابق سربراہ اے ایس دلت نے الزامات اور اعترافات کی پٹاری کھول دی، اعتراف اس بات کا کہ آزادی کی راہ میں خون کا ںذرانہ دینے والوں کو پیسے سے خریدنے کی ناکام اور گھٹیا کوشش کی جاتی رہی، بھارتی خفیہ ایجنسیاں برسوں تک کشمیری عسکریت پسندوں، سیاسی تنظیموں اور سیاست دانوں کو رقوم ادا کرتی رہی ہیں۔ بولنے کا موقع ملا تو دلت نے حریت رہنما سید علی گیلانی کا نام بھی لیا اور یہاں تک کہا کہ بیماری کی حالت میں دلی سرکار ان کے اخراجات اٹھاتی رہی۔ نشانہ تو متحدہ جہاد کونسل کے سربراہ سید صلاح الدین پر بھی تاکا کہ وہ آزادی کی جدوجہد چھوڑ کر بھارت جانا چاہتے تھے۔ مقبوضہ کشمیر میں پیسے کے استعمال کی دلیل را کے سابق سربراہ نے یہ کہہ کر دی کہ عسکریت پسندوں سے رابطے رہیں۔ بھارتی انٹیلی جینس حلقوں کی طرف سے کشمیر میں رقم کے استعمال کا اعتراف پہلی مرتبہ کیا گیا ہے،لیکن اس کے باوجود کشمیر میں بھی جدوجہد آزادی کا جاری رہنا بلکہ اور زیادہ شدت اختیار کرنا اس بات کا ثبوت ہے کہ بھارت کی طرف سے دولت کے لالچ کا حربہ غیر مؤثر اور ناکام ثابت ہوا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.