تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
18 اگست 2015
وقت اشاعت: 18:0

عوامی تحریک اسپین کی جانب سے مسلم لیگ ق کے اعزاز میں افطار پارٹی

جیو نیوز - بارسلونا......شفقت علی رضا......پاکستان عوامی تحریک سپین کی جانب سے پاکستان مسلم لیگ ق اسپین کی ایگزیکٹو باڈی، خواتین ونگ اور مسلم لیگ ق یوتھ ونگ کے ممبران اور عہدیداران کے اعزاز میں افطار پارٹی کا اہتمام کیا گیا۔ افطار پارٹی کا باقاعدہ آغاز علی احمد کی تلاوت سے ہوا،نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وسلم کی سعادت الحاج قاری چوہدری عبدالرحمان نے حاصل کی۔ عوامی تحریک کی جانب سے کچھ روز پہلے پی ٹی آئی اسپین کے اعزاز میں افطار پارٹی کا اہتمام بھی کیا گیا تھا۔ افطار پارٹی کے اسٹیج سیکرٹری کے فرائض عوامی تحریک اسپین کے صدر محمد اقبال چوہدری نے ادا کئے ۔صوبہ کاتالونیا کی سابق گورنر ’’مونسرات گارسیا ‘‘ سیکرٹری امیگریشن سوشلسٹ پارٹی خوسے ماریا سالا بھی پارٹی میں شریک ہوئے۔مسلم لیگ ق اسپین کے چیئر مین چوہدری امتیاز لوراں، صدر چوہدری عبدالغفار مرہانہ، یوتھ ونگ کے راجہ حسن نعیم، علی رشید بٹ، نعمان علی، خالد بھائی، عادل بشیر، رضوان کاظمی، قمر شہزاد، متین امتیاز، مبین امتیاز، راجہ بشارت علی، میاں ذاکر عباس، ارسلان مہر، راجہ شعیب ستی، حاجی نوید وڑائچ، طارق مہدی گجر کے ساتھ ساتھ مسلم لیگ خواتین ونگ کی جوزفین کرسٹینا، مسز فرح اور دوسری خواتین ممبرز نے افطار پارٹی میںشرکت کی۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے راجہ شعیب ستی اور چوہدری عبدالغفار مرہانہ نے کہا کہ مسلم لیگ قاف کے 8سالہ دور حکومت میں جتنے ترقیاتی کام ہوئے اتنے کام کسی بھی دور حکومت میں نہیں ہوئے۔انہوں نے کہا کہ چوہدری امتیاز لوراں کی کاوشیں ہیں کہ آج ہم سب اکھٹے ایک پلیٹ فارم پر مل بیٹھے ہیں،پارٹی کے اختتام پر پاکستان کی سلامتی اور استحکام کے لئے خصوصی دعا کی گئی۔ اس موقع پر مسلم لیگ ق اسپین کی جانب اعلان کیا گیا کہ عوامی تحریک اسپین کے اعزاز میںافطار پارٹی بروز جمعرات 9جولائی کو پرنس ریسٹورنٹ کایئے مارینا نمبر 66 پر دے گی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.