تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
18 اگست 2015
وقت اشاعت: 18:0

بھارت: کالج کی طالبہ کی گھر میں ٹوائلٹ نہ ہونے پر خودکشی

جیو نیوز - نئی دہلی.......بڑے بڑے دعوے کرنے والے بھارت کے چھوٹے چھوٹے مسائل ہی سنگین نوعیت اختیار کرگئے ہیں، بھارتی ریاست جھارکھنڈ میں کالج کی طالبہ نے گھر میں ٹوائلٹ نہ ہونے کی وجہ سے خودکشی کرلی۔ دوسروں کے معاملات میں ٹانگ اڑانے والے بھارت کے چھوٹے چھوٹے اندرونی معاملات بھی کتنے سنگین ہوچکے ہیں، اس کی ایک اور بھیانک مثال سامنے آگئی۔ خلا میں پہنچ جانے والے بھارت کے بیت الخلا کے مسائل ہی حل ہونے کا نام نہیں لیتے اور اب 17سال کی لڑکی کی خودکشی نے مودی سرکار کی کارکردگی پر ایک اور سوالیہ نشان لگادیا۔ بھارتی ریاست جھارکھنڈ میں ایک لڑکی نے محض اس لیے خودکشی کرلی کیوں کہ اس کے گھر میں ٹوائلٹ نہیں تھا۔ بی اے فرسٹ ائیر کی طالبہ خوشبو کماری کو اس ضرورت کے لیے باہر جانے سے بہت شرمندگی ہوتی تھی اور وہ گھر میں ٹوائلٹ بنانے کے لیے اصرار کرتی تھی، لیکن خوشبو کے والد کا کہنا ہے کہ وہ بیٹی کے جہیز کے لیے جمع کیے گئے پیسے ٹوائلٹ بنانے پر کیسے لگادیتے؟ یونیسیف کی ایک رپورٹ کے مطابق بھارت اس معاملے میں بدترین مجرم ہے جہاں 64کروڑ عوام اس بنیادی سہولت سے محروم ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.