تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
19 اگست 2015
وقت اشاعت: 9:6

لندن بم دھماکوں کو10برس ہو گئے

جیو نیوز - لندن......لندن پولیس کے سینئرافسر نے انکشاف کیا ہے کہ دس برس قبل لندن میں ہونے والے بم حملوں کے بعد سے ملک میں دہشت گردی کے لگ بھگ 50 خطرناک منصوبوں کو ناکام بنایا گیا۔سات جولائی دوہزار پانچ ،جب لندن چار خودکش بم حملوں سےگونج اٹھا،ان حملوں میں بس اور تین زیرِ زمین ٹرینوں پر سفر کرنے والے 52 افراد مارے گئے ،واقعہ کےدس سال بعد لندن میٹروپولیٹن پولیس کے اسسٹنٹ کمشنر مارک راؤلی نے انکشاف کیا ہے کہ دس برس قبل لندن میں ہونے والے بم حملوں کے بعد سے ملک میں دہشت گردی کے لگ بھگ 50 خطرناک منصوبوں کو ناکام بنایا گیا ہے۔ مارک راؤلی کا کہنا ہے کہ ان میں کچھ ایسے پیچیدہ اور بڑے منصوبے تھے جن کی منصوبہ بندی بیرونِ ملک کی گئی جبکہ کچھ فردِ واحد کی کوشش تھے،اسسٹنٹ کمشنر راؤلی نے کہا کہ نام نہاد دولت اسلامیہ ایک ایسا گروہ ہے جو انٹرنیٹ پر معاشرے کے نوجوان طبقے کو اپنی جانب متوجہ کر رہا ہے اور اس وجہ سے ممکنہ حملہ آوروں کی،پروفائل بھی تبدیل ہو رہی ہے،برطانوی پولیس افسر نے کہا کہ انھیں روزانہ کی بنیاد پر جس قسم کی خفیہ معلومات ملتی ہیں اگر لندن کے عوام کو ان تک رسائی ہو تو وہ پریشان ہو جائیں لیکن حکام کے پاس ایسے خطرات سے نمٹنے کی صلاحیت اور وسائل موجود ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.